15 نومبر 2011 - 20:30

اٹلي ميں جاري اقتصادي اور معاشي بحران کي وجہ سے ملک کے سب سے بڑے بينک نے پانچ ہزار ملازمتيں ختم کرنے کا اعلان کرديا ہے-

ابنا: اٹلي کے سب سے بڑے کريڈٹ گروپ ، يوني کريڈٹ اٹلي کے جاري کردہ اعلاميہ کے مطابق بينک کے حصص کي قيمتوں ميں کمي کے نتيجے ميں ہونے والے مالي خسارے کے پيش نظر آئندہ چار سے پانچ برس کے دوران پانچ ہزار دوسو کارکنوں کو نوکريوں سے برخاست کرنے کا ارادہ رکھتا ہے-

کہا جارہا ہے کہ سن دوہزار پندرہ تک بينک کےکل ملازمين کي تعداد ميں پندرہ في صد تک کمي کر دي جائے گي اور ملک کے اندر باہر کام کرنے والے چھے ہزار پانچ سو ملازمين اپني نوکريوں سے محروم ہوجائيں گے- يوني کريڈٹ رواں سال کي تيسري سہ ماہي کے دوران ايک ہزار ملازمين کو نوکريوں سے نکالنے اور سرمايئے ميں اضافے کي کوشش کر رہا ہے-

بينک کا کہنا ہے کہ اسے دس اعشاريہ چونسٹھ عرب يورو کے خسارے کا سامنا ہے جس پر قابو پانے کے لئے ايسا کرنا ضروري ہوگيا ہے- بينک کے جاري کردہ بيان ميں کہا گيا ہے کہ عالمي اقتصادي جمود نے پوري مالياتي خسارے اور منڈيوں کے اتار چڑھاؤ کے ساتھ ملکر بينک پر زبردست منفي اثرات مرتب کئے ہيں- اطلاعات کے مطابق ميلان اسٹاک ايکسچينج انڈيکس ميں يون کريڈٹ کي حصص ميں چھے في صد کي کمي ہوئي ہے- موصولہ خبروں کے مطابق رواں سال کے مجموعي نو ماہ کے دوران اس بينک کو نو ارب يورو کا نقصان اٹھانا پڑا ہے.

...............

/169